رحیم یار خان

تجاوزات کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن جاری ، کسی بھی محکمہ سے متعلق مسئلہ ہو میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں:ڈی سی رحیم یارخان،


اقلیتیں قابل فخر ہیں; تجاوزات کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن جاری میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں:ڈی سی رحیم یارخان


رحیم یارخان (سچ بول چال آن لائن) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ اقلیتی برادری کا احترام کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی بھرپور ضرورت پر زور دیا ہے; پاکستان اقلیتی برادری کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے;اور ہم کبھی بھی اپنے اقلیتی بھائیوں کو خود سے الگ نہیں سمجھتے;اور وہ اس ملک کے قابل فخر ہیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

تفصیلات کے مطابق: ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کیتھولک برج اور ضلع کونسل ہال میں 11اگست یوم اقلیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ; اقلیتی برادری نے آزادی پاکستان اور تکمیل پاکستان میں لازوال قربانیاں دیں; بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ; اقلیتی برادری; کا احترام کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی بھرپور ضرورت پر زور دیا ہے;پاکستان اقلیتی برادری کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے ;اور ہم کبھی بھی اپنے اقلیتی بھائیوں کو خود سے الگ نہیں سمجھتے;اور وہ اس ملک کے قابل فخر ہیں، جنوحں نے وہ تمام حقوق حاصل جو اکثریتی طبقہ کے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر

اس موقع پر تقریب اسسٹنٹ کمشنرحرا رضوان ;ڈی ایس پی سی ٹی ; جمشید علی شاہ بھی موجود تھے; جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے; جب مشکل وقت میں دنیا کے اسلامی ممالک کی توجہ اور امیدوں کا مرکز ہوتا ہے; انہوں نے کہا کے اس دن کا تقاضا ہے کہ معاشی خودمختاری کے اصول کے لئے بھرپور محنت کی جائے; دنیا میں ترقی کی دوڑ میں آگے نکلنے کے لیے تعلیمی مضبوط ہتھیار ہے; اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ;تمام اقلیتی برادری اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں.

اقلیتی کوٹہ

حکومت نے اقلیتوں کو تعلیمی اداروں اور ملازمتوں کیلئے کوٹہ میں اضافہ کیا ہے، ضلعی سطح پر بھی تعلیمی اداروں میں اقلیتی کوٹہ منظور کرایا جائے گا; اور جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے; انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت اس کی مکمل سرپرستی کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ صت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لائی جائے گی; تاکہ عوام کو بہتر تعلیم و علاج معالجہ کی سہولت میسر آسکے; ٹریفک رش کو کنٹرول کرنے کے لئے ،شاہرات پر تجاوزات کے خلاف ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن جاری ہے; جن کی نگرانی اسسٹنٹ کمیشنر خود کر رہے ہیں ;اسی طرح; سرکاری و غیر سرکاری; زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ بند کرنے;اور عوام کی جائیدادوں کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں اور جسے وہ خود مانیٹر کررہا ہوں ;انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی محکمہ سے متعلق مسئلہ ہو تو ان کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں; ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

جمیل احمد جمیل

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین عوام تک حکومت کی فراہم کردہ سہولیات پہنچانے کے امین ہیں; اس لئے محکموں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں تاکہ افسران خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں ;انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی; عوامی مسائل کے حل کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں; جس میں سرفہرست تعلیم و صحت کی سہولیات ہر طبقہ تک پہنچانا ہے; ہر کاروباری مراکز کی رجسٹریشن; کی جا رہی ہے تاکہ ہوٹلز اور ورکشاپس سمیت دیگر جگہوں پر کام کرنے والوں کی رجسٹریشن کرکے انہیں سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے زمینی تنازعات کے حل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او محمد اطرا وحید کے تعاون سے تحصیل سطح پر; کمیٹیاں تشکیل; دی گئی ہیں،جنہوں نے کام شروع کر دیا ہے; ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپورانداز میں نتیجہ خیز آپریشن جاری ہے ; دوسرے مرحلے میں غیر سرکاری خطرناک اشتہاری بورڈز کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی ;اس سلسلہ میں ضلع میونسپل کمیٹی کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں; عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ا سسٹنٹ کمشنر اپنی نگرانی میں اشتہاری بورڈز ختم کرائیں گے۔

سچ بول چال آن لائن1 sbc urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر