انٹر نیشنل

کرنسی کے کریش باوجود بھی کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی،ترکی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی کوشش ،ایک بہت بڑی غلطی ہے: طیب اردوان،


کرنسی کے کریش باوجود بھی، کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ترکی کو ;گھٹنے ٹیکنے; پر مجبور کرنے کی کوشش ایک بہت بڑی غلطی ہے: طیب اردوان،


استنبول (نیوز اجنسیاں) ترک صدر; طیب اردوان; کہا ہے کہ ،ترکی کو ایک پادری کے لیے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی کوشش ،ایک بہت بڑی ;غلطی; ہے، آپ کے پاس ڈالر ہیں تو ہمارے پاس; اللہ; کی رحمت اور کرم  ہے ،ترک کرنسی کے کریش ہونے کے باوجود بھی معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق: دونوں; نیٹو; اتحادیوں (ترکی و امریکا) کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوئے، جب ترکی نے دہشت گردی کے الزام میں ایک پادری کو گرفتار کیا تھا ،اور گزشتہ دونوں پادری کوگھر میں قید کر کے نظر بند کر دیا تھا ، ترکی کے اس اقدام پر امریکہ نے دو ترک وزرا ء پر پابندی لگا دی تھی ، جس کے جواب میں ترکی کے صدر، ;رجب طیب اردوان; ،نے عندیہ دیا تھا کی امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : کا بچہ بچہ اب علم حاصل کرے گا نئی گورنمنٹ نے آتے ہی تعلیم سے متعلق اہم اعلان

تعلقات میں خرابی کے باعث، دونوں ممالک کے سفارتخانوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کے لئے ویزا سروس معطل کردی تھی،اس دوران انقرہ میں; امریکی; قونصل خانے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ،جس کے بارے میں ،گذشتہ برس ترکی میں ہونے والی ناکام ;فوجی بغاوت; میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا ،اور ترکی کی عدالت نے اس سخص پرفرد جرم بھی عائد کردی تھی۔

صدر; طیب اردوان

گزشتہ روز ترک صدر; طیب اردوان; نے کہا کہ، ترکی کو ایک پادری کے لئے گھٹنوں پر لے آنے کی کوشش، بہت بڑی غلطی ہے،قصبہ یونی میں خطاب کے دوران ، ;واشنگٹن ;کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ،آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ ایک مذہبی پیشوا کیلئے، اپنے ;نیٹو ;شراکت دار کے خلاف، اس طرح کے سخت اقدامات کر رہے ہیں۔

دوسرے قصبے میں خطاب کے دوران صدر; طیب اردوان ;نے ملک کی شرح سود کی پالیسی میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ، سود احتصال کا آلہ کار ہے ،جس سے ;غریب ;،غریب تر اور امیر،; امیر ;تر ہوتا چلا جاتا ہے، شرح سود کو کم سے کم ہونا چاہیے۔ ترک صدر; رجب طیب اردوان ;نے اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کہا آپ نے جو اپنے تکیوں کے نیچے سونا ، یوروز ،اور ڈالرز چھپا رکھے ہیں اسے ہمارے بینکوں سے قومی جذبہ کے تحت ہماری کرنسی لیرا میں تبدیل کرائیں ،انہوں نے; ترکی; کو نقصان پہنچانے والی غیر ملکی سازش کے بارے میں کہا کہ ،ان لوگوں کو ہماری عوام کا جواب ہوگا ،جو ہمارے خلاف معاشی جنگ شروع کر رہے ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں :ایران،

دوسری جانب ;ایران; نے ترکی پر امریکی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور کہا کہ، ایران ترکی کے اس مشکل وقت میں اپنے ہمسایہ ملک ترکی کے ساتھ کھڑا ہے، ;ایرانی ;وزیر خارجہ; بہرام قسہیمی; نے کہا کہ، امریکہ کی جانب سے; ترکی; پر پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ترک عوام اپنی سرحد کے پار سے لگائی جانے والی پابندیوں کا مقابلہ کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کا حوصلہ دھمکیوں اور پابندیوں سے ،”پست”، نہیں کیا جاسکتا۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top