پاکستا ن

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والےرکشہ ڈرائیور کو پاک فوج نے بلا کرملازمت دے دی۔


فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور کو پاک فوج نے بلا کر ملازمت دے دی


اسلام آباد(سچ بول چال آن لائن) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور کو پاک فوج نے بلا کر ملازمت دے دیپاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر; فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے; 48 سالہ فیصل ماہی رکشہ چلا کر اپنے بچوں و اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں; فیصل ماہی 12 کتابوں کے مصنف ہیں .

ایک کمرے کے مکان میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں; انہوں نے 2015 تک بارہ ناول 100سے زائد ڈرامے لکھے تھے; اور ان کے تمام ناول اور ڈرامے تین تین بار شائع ہو چکے تھے; انکا پہلا ناول “گھونگرو اور کشکول” 2005 میں شائع ہوا ،اس ناول میں انہوں نے طوائفوں کے ساتھ معاشرتی برتاؤ اور ان کی زندگیوں کے متعلق مختلف پہلوؤں کو موضوع بنایا; دیگر ناولز میں” گیلے پتھر” کاغذ کی کشتی “کانچ کا مسیحا” تاوان عشق “عین شین قاف “موم کا کھلونا” ٹھہرے پانی” میرا عشق فرشتوں جیسا;” لبیک عاشق ;”شیشے کا گھر ;” پتھر کے لوگ ;”شامل ہیں۔

ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ چلا کر اپنا گزر سفر کرنے والے فیصل ماہی شادی شدہ ہیں; گزشتہ دنوں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تحت شائع ہونے میگزین میں ملازمت دی گئی ہے ;آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ; پاک فوج نے فیصل ماہی کو میگزین میں بطور لکھاری ملازمت دے دی ہے ;انہوں نے کہا کہ فیصل ماہی آئی ایس پی آر کے تحت شائع ہونے والے ماہانہ میگزین میں ;”فیچر” اور” کالم” لکھیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر اجمل جامی کا شکریہ بھی ادا کیا، کہ انورں نے فیصل ماہی کے بے روزگار ہونے سے متعلق آئی ایس پی آر کو توجہ دلائی۔

فجر فاروق نامی معذور لڑکی کو آرمی چیف کی ہدایت پر ملازمت

 

یاد رہے کہ :گزشتہ ماہ جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے دن; لاہور کی ایک معذور نوجوان لڑکی جو ووٹ ڈالنے کی غرض سے پولنگ سٹیشن آئی; جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں ملازمت دینے کی ہدایت کی تھی; آئی ایس پی آر کے مطابق ،فجر فاروق نامی معذور لڑکی کو ;آرمی چیف کی ہدایت پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ملازمت دی گئی ;اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے ادارہ کو ہدایت کی گئی کہ فجر فاروق کو اعلی تعلیم بھی دلوائی جائے۔

سچ بول چال آن لائن1 today pakistan



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top