رحیم یار خان

اراضی تنازعات ۔ضلع بھر میں کمیٹیوں کی تشکیل اتائیوں کے خلاف مہم

Ryk urdu news

رحیم یار خان(سچ بول چال آن لائن ) اراضی تنازعات ضلع بھر میں کمیٹیوں کی تشکیل جعلی زرعی ادویات، اتائیوں کے خلاف مہم ڈپٹی کمشنر جمیل امجد جمیل اور ڈی پی او محمد اطہر وحید کی زیرصدارت; ضلع بھر میں اراضی تنازعات نمٹانے سے متعلق قائم کی گئی کمیٹیوں کا تعارفی اجلاس ہوا ;اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیت ;اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز; نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق : ضلعی انظاےمیا اجلاس میں ;نہری پانی چوری کی روک تھام، جعلی زرعی ادویات;اتائیوں کے خلاف جاری مہم اور دیگر معاملات میں; انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ;اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ ;ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوامی مفاد عامہ کی مہمات کی کامیابی اور مسائل کے تیز رفتار حل کے لیے; مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں قبضہ مافیا کے خاتمے; سرکاری اراضی واگزار کرانے ;اور زمینی تنازعات والی کمیٹیوں کہ برق رفتار نتائج کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ;اسی طرح محکمہ انہار; زراعت، سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے لیے دی جانے والی درخواستوں پر بھی فوری عملدرآمد ہوگا; اور غیر قانونی فعل میں ملوث عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔

ڈی پی او محمد اطہر وحید

زمینی تنازعات کے حل کیلئے; اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی کی سر براہی میں کمیٹیوں کے قیام کو خوش آئندقرار دیتے ہوے کہا کہ; ان کمیٹیوں کے قیام سے لو گوں کو فوری انصاف میسر آئے گا; اور پولیس اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ،ضلعی پولیس عوام کی خادم ہے ;اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی ۔

مزید پڑھیں : سیاسی تقریروں کا جائزہ نہیں لے سکتےدوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں میاں ثاقب نثار

محمد اطہر وحید نے ;محکمہ ;انہار; زراعت ،صحت; اور دیگر محکموں کی جانب سے اندراج مقدمات کے لئے بھجوائے جانے والے مراسلہ جات پر فوری عملدرآمد کرنے کے احکامات دیتے; ہوئے کہا کہ;ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او فوری عمل درآمد کرے گا; اور مقدمات میں ملوث افراد کی گرفتاری کا ذمہ دار ہوگا ;اجلاس میں محکمہ انہار کی جانب سے ایکسین انہار نے ;پانی چوری سے متعلق عوامی شکایات; اور پولیس مددکے حوالے سے بریفنگ دی۔

سچ بول چال آن لائن1 Ryk urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top