پاکستا ن

سیاسی تقریروں کا جائزہ نہیں لے سکتے جو نتیجہ بن گیا وہی حتمی ہے:میاں ثاقب نثار۔

sbc news

اسلام آباد(سچ بول چال آن لائن) سیاسی تقریروں کا جائزہ نہیں لے سکتے جو نتیجہ بن گیا وہی حتمی ہے:میاں ثاقب نثار .این اے 131 کا دوبارہ گنتی کالاہورہائیکورٹ کافیصلہ معطل ;دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں جو نتیجہ بن گیا وہی حتمی ہے;سپریم کورٹ کے ریمارکس ۔این اے 82 مظفرگڑھ سے دوبارہ گنتی کی جمشید دستی کی درخواست بھی مسترد ۔

تفصیل کے مطابق : چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےاین اے 131 لاہور میں دوبارہ گنیہ روکنے; عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ;جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کے حلقے کی نمائندگی کیسے روک سکتے ہیں; مرتب ہونے والا نتیجہ حتمی ہے; ایسی درخواستیں سننے کا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے; چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں; گزشتہ روز بھی ہائیکورٹ کا اسی قسم کا ایک فیصلہ معطل کیا ہے۔

سعد رفیق کے وکیل نے موقف اپنایا کہ; عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں حلقے کھولنےکا کہا تھا ;جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سیاسی بیانات ہوتے ہیں ;سیاسی تقریروں کا جائزہ نہیں لے سکتے; عدالت نے عمران خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے; عدالت عظمیٰ نے 82 مظفرگڑھ میں دوبارہ گنتی کی جمشید دستی کی درخواست بھی مسترد کردی۔

سچ بول چال آن لائن sbc news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top