پاکستا ن

انتخاب کے دن الیکشن کمشنر سے میں نے3 بار رابطہ کیا اس دن چیف الیکشن کمشنر سورہے تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان

sbc news

اسلام آباد (سچ بول چال آن لائن) انتخاب کے دن الیکشن کمشنر سے میں نے3 بار رابطہ کیا; انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا; شاید اس دن چیف الیکشن کمشنر سورہے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ;انتخاب کے دن الیکشن کمشنر سے میں نے کئی بار رابطہ کیا; مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا; شاید الیکشن کے دن چیف الیکشن کمشنر سورہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق: سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس کی سماعت کے دوران ;چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پتانہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے; جب ہمارے پاس کیس آئیں گے تو پتہ نہیں کیا کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے یہ ریمارکس پی ٹی آئی کی ;مخصوص نشست پر امیدوار عابدہ راجہ کے کاغذات نامزدگی مسترد; ہونےکےخلاف درخواست کی سماعت کے دوران دیےں انہوں نے کہا کہ اچھا خاصہ انتخابی عمل جاری تھا; لیکن الیکشن کمیشن کی مہربانی ہوگئی ۔

میں نے الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے تین بار رابطہ کیا، مجھے کوئی جواب موصول نہیں ہوا; میرا خیال ہے شاید وہ سو رہے تھے ;الیکشن کے دن تو ان کا سسٹم ہی نہیں چل رہا  رہا تھا۔

سچ بول چال آن لائن sbc news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر