انٹر نیشنل

وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو پر قاتلانہ حملہ نکولس میڈورو حملے میں بال بال بچ گئے


وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو پر قاتلانہ حملہ نکولس میڈورو حملے میں بال بال بچ گئے


کراکس (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل گارڈز کی تقریب میں وینزویلا کے صدر; نکولس میڈورو; پر قاتلانہ حملہ نکولس میڈورو حملے میں بال بال بچ گئے۔

تفصیل کے مطابق :نیشنل گارڈز کی تقریب میں ;وینزویلا; کے صدر پر ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا ،حملے میں وینزویلا کے صدر بال بال بچ گئے، تاہم صدر ;میڈورو; نے کہا ہے کہ، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حملے میں کولمبیا کی سازش شامل ہے ،حملے میں ملوث کچھ ;افراد ;کو پکڑا بھی گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ;وینزویلا ;کے دارالحکومت کراکس میں صدر میڈورو گارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ، اس دوران بارود سے بھرے ;ڈرون ;کے ذریعے ان پر قاتلانہ حملہ کر دیا گیا ،حملے میں صدر محفوظ رہے، نیشنل گارڈز کے سات افراد زخمی ہوئے; وینزویلا; کے وزیر اطلاعات کے مطابق اس وقت دھماکہ کیا گیا ،جب ;صدر میڈورو; نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون تقریب سے قریب گرائے گئے۔

صدر; میڈورو ;نے قوم سے خطاب میں کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ میں دائیں بازو کی قوتوں کی سازش ہے ،اور تحقیقات سے کولمبیا کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top