رحیم یار خان

ملک و قوم کے لئے جان قربان کرنے والے شہداء ناقابل فراموش ، ملک وقوم کے ماتھے کا جھومر اور باعث فخر ہیں،

sbconline1-Latest_news-rahim-yar-khan-news


 ملک و قوم کے لئے جان قربان کرنے والے شہداء ناقابل فراموش ، ملک وقوم کے ماتھے کا جھومر اور باعث فخر ہیں،
رحیم یارخان( ویب ڈیسک) ڈی پی او محمد اطہر وحید نے کہا ہے کہ ،پولیس قربانیاں دینے کے بعد بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے موجود ہے
تفصیلات کے مطابق :ڈی پی او رحیم یارخان محمد اطہر وحید نے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک بہادر اور نڈر قربانی کے جذبے سے سرشار فورس ہے، جو کہ قربانیاں دینے کے بعد بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ہمہ وقت ہر جگہ موجود ہوتی ہے، پولیس فورس معاشرے میں امن و امان اور عوام کی جان و مال اور عزت آبرو کی محافظ ،ضمانت اور ذمہ دارفورس ہے،ملک کی راہ میں اپنے آج کو ملک و قوم کے کل پر قربان کرنے والے شہداء ناقابل فراموش اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر اور باعث فخر ہیں، شہداء کے ورثاءہمارہ اثاثہ ہیں جو شہداء کی جدائی کو آج تک برداشت کر رہے ہیں ،ان کی اس برداشت اور ہمت و قربانی پر ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر پاکستانی ہر شعبہ میں سب سے زیادہ مہارت رکھتے ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہم پولیس والے نہیں بلکہ عوام کے محافظ ہیں ، ضلع میں امن و امان کے قیام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،اس کے لیے پوری قوم ہر قسم کی قربانی لیے تیار ہے، اطہر وحید نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں شہدا کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، کوئی شہید پیکیج شہید کا متبادل نہیں ہو سکتا ،نہ ہی کسی کا باپ یا بیٹا لوٹا سکتا ہے ، شہداء کے ورثاءمجھے اپنا بھائی اور بیٹا سمجھیں ، میں حاضر ہوں۔

ممبر ضلعی امن کمیٹی خواجہ محمد ادریس نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب سے خطاب کرنے کو الفاظ نہیں شہدا کی داستان طویل ہے،جو کربلا سے آج تک جاری ہے، آج ہماری سکون کی نیند اور امن کے پیچھے شہداءکی ابدی نیند ہے جو اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر گئے ہیں ،شہداء کے ورثاء ہمارا اثاثہ ہیں ان کی قدر ہم پر فرض ہے ،ممبرضلعی امن کمیٹی احمد نوری نے کہا کہ شہداکی موت قوم کی حیات ہے،شہدا قوم کے ہیرو ہیں،جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانیں قربان کیں، ہم شہدا کے خون کے مقروض ہیں، جنہوں نے ملک اور ضلعی امن کے لئے قربانیاں دیں۔

وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی ،محمد اطہر نے اپنے خطاب میں شہدا کو، شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور کہا، کہ وہ طلبہ کی تربیت اس بنیاد پر کررہے ہیں، کہ وہ کل ملک و قوم کی بقاء اور ترقی میں حامل کسی رکاوٹ کو دور کرنے میں، کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں، انہوں نے اس موقع پر شہدا کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا یہ لوگ عظیم ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ان کے صبر استقامت کی جزا ءعطا فرمائیں۔

اس موقع پر ڈی پی محمد اطہر وحید ،ایس پی انویسٹی گیشن محمد انور چشتی ،ایم ۔ایس۔ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی ،وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی محمد اطہر، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری محمد اکرم ، ممبر ان ضلعی امن کمیٹی، خواجہ محمد ادریس، ریاض احمد نوری ،اکبرعلی شاہین، اے ایس پی ڈاکٹر محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان حرا رضوان، پرنسپل خواجہ فرید کالج محمد اجمل بھٹی، ڈی ایس پی محمد فیاض، ڈی ایس پی مامون الرشید، ڈی ایس پی ثناءاللہ، ڈی ایس پی شبیر احمد، ودیگر نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top