اہم خبریں

عامر خان نے عمران خان کی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

sbconline1-Latestnews-Pakistan-news

عامر خان نے عمران خان کی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
نئی دہلی( نیوز ایجنسیاں) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے عمران خان کی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی، عامر خان نے کہا انہیں عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت اب تک نہیں ملی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے عمران خان کی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے،ذرائع کے مطابق، عامر خان نے کہا انہیں عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ اب تک نہیں ملا۔ اور اگر دعوت نامہ ملا بھی تو شرکت نہیں کر سکتے ،کیوں کےوہ ان دنوں پانی فونڈیشن کے ا یونٹ میں مصروف ہیں۔


جبکہ ،سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نےکہا ہےکہ انہیں حلف برداری تقریب کے لیے ابھی تک کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھیجا جانے والا دعوت نامہ قبول کرتے ہوے کہا عمران خان “صاحب کردار” شخص ہیں، ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہوگا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top