رحیم یار خان

میٹرک امتحان سالانہ 2018 کے رزلٹ تفصیلات طلب ، ناقص نتائج والے اساتذہ کو سزا ئیں دینے کا فیصلہ

sbconline1:Latestnews-Pakistan-news-rahim-yar-khan


 میٹرک امتحان سالانہ 2018 کے رزلٹ تفصیلات طلب ، ناقص نتائج والے اساتذہ کو  سزا ئیں دینے کا فیصلہ 

رحیم یار خان( ویب ڈیسک )میٹرک کے امتحان سالانہ 2018 کے رزلٹ کی تمام تفصیلات حکومت پنجاب نے طلب کرلی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق میٹرک کے ہونے والے ،سالانہ امتحانات میں ناقص نتائج والے تمام ،سرکاری سکولوں اور اساتذہ اور سکول کے، سربراہان کے نام طلب کر لیے گئے ہیں، جن سکولوں اور اساتذہ کے نتائج زیرو سے 20 فیصد ہیں ان کے سربراہان اور اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرفی کے شوکاز نوٹس دیے جائیں گے۔ جبکہ بیس فیصد سے 40 فیصدرزلٹ والے سکولوں کے سربراہان ،متعلقہ مضامین کے ٹیچرز کو سالانہ انکریمنٹس ملازمت کی ضبطگی کی سزائیں دی جائیں گی۔


واضح رہے کہ، ضلع راولپنڈی کی دس خواتین و مرد اساتذہ کے انکریمنٹس اور ترقیاں روک دی گئی ہیں ،جن کا باقاعدہ سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔


Latestnews-Pakistan-news-rahim-yar-khan

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر