رحیم یار خان

عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر دیا انسداد منشیات کے اداروں کی طرف سے عازمین حج کے لئے ہدایات

sbconline1-Latest_news-international-news



عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر دیا  انسداد منشیات کے اداروں کی عازمین حج کے لئے ہدایات ۔


رحیم یار خان (ویب ڈیسک ) پاکستان کے ایک موقر اخبار کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک نے نسوار کو منشیات فہرست میں شامل کر دیا ہے ایئرپورٹ پر مسافروں سے نسوار برآمد ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق : عرب ممالک نے ،نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، عازمین حج سمیت ،عرب ممالک کے مقامی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے، ساتھ نسوار لے جانے پر پابندی ہے ،سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک کے لیے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نسوار ساتھ لے جانے پر سختی سے پابندی لگا دی گئی ہے، اور مسافروں کے پاس نسوار برآمد ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل جائے گی ۔


تاہم نسوار کو منشیات کا درجہ دیےس جانے سے ،نئے قانون کے مطابق سخت سزا ہو سکتی ہے، انسداد منشیات کے اداروں کی طرف سے عازمین حج، اور عرب ممالک کے لیے سفر کرنے والے ،تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے، کہ وہ کسی بھی قانونی پیچیدگی، اور سزا سے بچنے کے لیے نسوار کو اپنے سفر کے سامان میں ہر گز شامل نہ کریں۔
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top