پاکستا ن

عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس پنجاب و خیبر پختونخوا کے وزراۓ اعلی کے نام

sbconline1-Latest_news-Pakistan-news


عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس پنجاب و خیبر پختونخوا کے وزراۓ اعلی کے ناموں پر غور


اسلام آباد( ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے چیئرمین متوقع وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں ہوا ، اجلاس میں پنجاب و خیبر پختونخوا کے وزراۓ اعلی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا ۔

بنی گالہ میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں، نعیم الحق، شفقت محمود ،چوہدری سرور ،شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین ،اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان پنجاب، کے ،پی، کے ،بلوچستان، اور وفاق میں حکومت سازی سے متعلق ،ممشاورت ہوئی،پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کے بارے میں پارٹی قیادت کو آگاہ کیا ۔

“پی ٹی آئی” کے سیکریٹری اطلاعات ،نعیم الحق ،نے کہا ہے کہ، آج وزراۓاعلی کے حوالے سے ناموں کا فیصلہ ہو جائے گا ،ذرائع کے مطابق ،پی ٹی آئی کے پانچ امیدوار پنجاب کی وازرت اعلیٰ کیلئے میدان میں ہے ،جن میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید ،یاسمین راشد۔ فواد چوہدری ،علیم خان ،کے نام شامل ہیں، جبکہ اسعد قیصر ،پرویز خٹک ،عاطف خان “کے پی کے” کے امیدواروں میں شامل ہیں۔


Latest_news-Pakistan-news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top