رحیم یار خان

پولیس اور عوام کے درمیان دوری ختم کرنے کے لئے ہم یہ اقدامات کر رہے ہیں۔

sbconline1-Latest_news-Pakistan-rahim-yar-khan


 پولیس اور عوام کے درمیان دوری ختم کرنے کے لئے گیسٹ دی ویک منایا جائے گا ۔

رحیم یار خان ( ویب ڈیسک ) ڈی پی او محمد اطہر وحید نے کہا ہےکہ تین ماہ میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بناکر جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے الیکشن کے شفاف انعقاد اور بہترین سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے پر پولیس ملازمین مبارک باد کے مستحق ہیں۔


تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روزمحمد اطہر وحیدشہدا کے گھر گئے ،شہداء کے والدین بیوی بچوں سے ملاقاتیں کیں تحائف پیش کرتے ہوئے، شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل ،سرفراز شہید ایلیٹ اور کانسٹیبل محمد شفقت شہید ڈسٹرکٹ پولیس کے گھر گئے ،اور ان کے والدین اور بیوی بچوں سے ملاقاتیں کیں اور محکمہ کی جانب سے انھیں تحائف پیش کیے۔ انہوں نے اس موقع پر شہدا کے خاندان کو درپیش مسائل سنے اور ان کو فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔


ڈی پی او محمد اطہر وحید کا کہنا تھاکہ، پولیس ریفارمز کلچر میں ،بہتری لانے کے لئے موثر پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، ضلع کو کرائم فری بنانے کے لیے شب و روز اقدامات اٹھا رہے ہیں، کچہ کے علاقے میں عرصہ دراز سے جاری جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر موثر انداز میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں، انشااللہ اپنی تعیناتی کے دوران کچہ کو جرائم سے پاک کر دوں گا ،عوام کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہیں، تاکہ فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔


ان کا کہنا تھاکہ، فری ایف آئی آر کا اندراج اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران و اہلکاران ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ مزید کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے ، پولیس آفسران و ملازمین، اپنے اپنے نام کا ایک ایک درخت لگا کر شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کریں گے ،جس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین پائی جانے والی دوری کو ختم کرنے کے لیے سرکلز کی سطح گیسٹ دی ویک منایا جائے گا جس میں سوسائٹی کے تمام افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top