رحیم یار خان

ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، حکومت سازی کے بعد ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیےکام شروع کر دیا جائے گا۔

sbconline1-News-Latest_news


ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، حکومت سازی کے بعد ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیےکام شروع کر دیا جائے گا۔

رحیم یارخان( ویب ڈیسک )تحریک انصاف نے خود کو ملک کی مقبول ترین جماعت کے طور پر اپنی طاقت کو منوایا ہے، حکومت سازی کے بعد ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،سابق وفاقی وزیر مملکت امور خارجہ مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے ،کہ تحریک انصاف نے ملک گیر کامیابی حاصل کرکے خود کو ملک کی مقبول ترین اور سب سے بڑی جماعت کے طور پر اپنی طاقت کو منوایا ہے، وفاق اور پنجاب میں حکومت اس کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے،


ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ‏ چوہدری مسعود احمد، اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد احمد سے ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے تحریک انصاف کی موثر منصوبہ بندی سے ملک میں معاشی استحکام زرعی اور صنعتی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے بعد ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیےکام شروع کر دیا جائے گا۔


مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کو درپیش مسائل پر جامع حکمت عملی مرتب کر چکی ہے، اس موقع پر تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے چوہدری مسعود احمد اور سابق ایم پی اے چودھری احمد نے مخدوم خسرو بختیار سے علاقائی وسیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب محاز کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے پی ٹی آئی کی طرف سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا تھا اوراکسریت کامیاب ہوے ہیں ،اور ان کے بھائی مخدوم ہاشم جواں بخت بھی صوبائی اسمبلی کی دو نسشتوں پر کامیا ب ہوے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top