اہم خبریں

عمران خان ،آنے والے پانچ سالوں میں کیا کرنے والے ہیں پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے بہترین منصوبہ تیار۔

sbconline1-Latest-news-Pakistan-news-


 عمران خان کا پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے بہترین منصوبہ تیار۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) عمران خان کا پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے بہترین منصوبہ تیار عمران خان کی فتح کے بعد ملک بھر مثبت اثرات پڑنا شروع ہو گئے روپے کی قدرمیں اضافہ ڈالر میں کمی۔ پی ٹی آئی جیت کے بعد ڈالر میں 7 روپے کی کمی آگئی ۔


ذرائع کے مطابق عمران خان حکومت سنبھالتے ہی ملک وقوم کے لئے بہت کچھ کرنے والے ہیں، پاکستانیوں اور دوستوں سے قرض کی ادائیگی کیلئے” ڈونیشن “کی اپیل کریں گے ،حکومت کے پہلے تین مہینوں کے اندارفنڈ کے قیام کا اعلان کریں گے، فنڈ کے اکاونٹ اندرون ملک ،و بیرون ملک میں کھولے جائیں گے، ہر برسرروزگار پاکستانی کو سو روپے فنڈ میں جمع کرانے کی اپیل کی جائے گی۔


عمران خان ،آنے والے پانچ سالوں میں ،ورلڈ بینک ،آئی ایم ایف، اور تمام عالمی مالیاتی اداروں اور ،عالمی ٹھیکے داروں، سے مستقل طور پر، چھٹکارا حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں، ماہرین کے اعداد و شمار کے مطابق بارہ مہینوں کے اندر ہے پچاس کھرب سے زیادہ رقم جمع کی جانے کی توقع ہے، اس رقم کا تین چوتھائی حصہ تارکین وطن پاکستانی کمیونٹی عطیہ کرے گی ، عمران خان کی حکومت قرضوں پر انحصار نہیں کرے گی ، ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا تاہم اقتدار میں آنے کے بعد عمل درآمد شروع کیاجائے گا۔


ملکی تاریخ میں پہلی بار، کسی پاکستانی حکومت کو آئی ایم ایف سے ،آخری بار مذاکرات کرنا پڑیں گے ،اورمذاکرات میں موقف اپنایا جائے گا ،کہ ہمیں غلط اعداد و شمار پیش کرکے ،قرض حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ، پاکستان میں آنے والی پی ٹی آئی کی ،مقبول ترین حکومت کو معاشی طور پر ،پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے چین بھی اپنا حصہ ڈالنے پر غور کر رہا ہے ،اور اس کے لیے ،چین دو کھرب روپے سے زائدکی دولت ،پاکستانی معیشت میں شامل کر سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top