اہم خبریں

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طبیعت خراب ،جانئےجیل سے کہاں منتقل کر دیا گیا

sbconlne1-Latestnews-Pakistan-news



سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طبیعت خراب ،جیل سے ہسپتال منتقل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طبیعت خراب ،جیل سے ہسپتال منتقل ۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث، انہیں سخت سکیورٹی میں جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ان کے ساتھ، ان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی تھے ۔

تفصیلات کے مطابق :گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت بگڑ جانے کے باعث پمز ہسپتال منتقل کرنا پڑا ،جہاں ان کے بلڈ ٹیسٹ لئے گئے ،رپورٹس میں خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے، خون میں کلاٹس کی وجہ سے ان کے دونوں بازو میں شدید درد ہو ا تھا،ای، سی، جی،رپورٹس بھی تسلی بخش نہیں آ ئیں ۔ ڈاکٹروں کی تجویز کے مطابق میاں محمد نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے نگران حکومت سے اجازت طلب کی گئی ،اجازت ملتےہی انہیں فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جیل کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا اضافی نفری کو تعینات کار کے میڈیا کوبھی جیل سے دو کلومیٹر روک لیا گیا ،جبکہ پمز ہسپتال میں ،وی آئی پی وارڈ ،کے باہر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ،اور غیر متعلقہ افراد کو وارڈ کے آس پاس سے ہٹا دیا گیا ہے،ب کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے جوانوں کو مختلف پارٹیوں کی صورت میں تقسیم کرکے ہسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top