اہم خبریں

پاکستان میں تبدیلی آ ہی گئی اور بڑے بڑے برج الٹ گئے


 پاکستان میں تبدیلی آ ہی گئی اور  بڑے بڑے برج الٹ گئے

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)   پاکستان میں تبدیلی آ ہی گئی اور  بڑے بڑے برج الٹ گئےچیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں سعد رفیق ،اسلام آباد میں شاید خاقان عباسی، بنوں میں اکرم درانی ،کراچی میں علی رضا عابدی ،میانوالی میں عبیداللہ شادی خیل کو شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا، نون لیگ کے صدر لاہور سے ،چیئرمین پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے کامیاب ،چوہدری نثار نے نویں مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننے کا ریکارڈ نہ بنا سکے ، رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے مخدوم خسروبختیار جیت گئے مخدوم شہاب الدین دوسرے نمبر پررہے رانا ثناءاللہ ،پرویزاشرف ،نوید قمر ،اسد عمر، کامیاب اویس لغاری، زاہد خان، حامدسعیدکاظمی، بلیغ الرحمن ، مفتاح اسماعیل شکست کھا گئے۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے، عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، بلاول کو لیاری میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ،جبکہ شہباز شریف ڈیرہ غازی خان سے ہار گئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان این اے 53 اسلام آباد پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی ،انہوں نے این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم دورانی ،کراچی کے حلقے پر ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی ،میانوالی میں نون لیگ کے عبیداللہ شادی خیل کو شکست دی ،عمران خان کا سب سے زیادہ سخت مقابلہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 پر نون لیگ کے خواجہ سعد رفیق سے ہوا جہاں انہیں صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیابی ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کراچی میں پیپلز پارٹی کے گڑھ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے 246 لیاری کراچی سے پی ٹی آئی کے شکور شاہ 52 ہزار 750 ووٹ لیکر کامیاب رہے ،تحریک لبیک کے امیدوار دوسرے جبکہ بلاول بھٹو زرداری تیسرے نمبر پر آئے ،بلاول کو مالاکنڈ کے حلقہ این اے آٹھ سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تحریک انصاف کے جنید اکبر نے شکست دی، بلاول لاڑکانہ میں کامیاب ٹھہرے، نون لیگ کے صدر شہباز شریف لاہور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے جیت گئے، تاہم این اے 192 ڈی جی خان سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد خان لغاری کامیاب ہوگئے ان کے مدمقابل مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف ہار گئے ۔


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار مسلسل نویں مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بننے کا ریکارڈ قائم نہ کر سکے، وہ قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں سے شکست کھا گئے، تاہم چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف ستگ مقابلے کے بعد سیالکوٹ سے جیت گئے ،نون لیگ کے رانا ثناءاللہ قومی اسمبلی کے حلقے کے 106 فیصل آباد سے کامیاب رہے ، این اے 169 بہاولنگر میں مسلم لیگ نون کے امیدوار نورالحسن نے اعجاز الحق کو شکست سے دوچار کیا ،خیبرپختونخوا میں اہم قومی رہنما شکست کھا گئے ،ہارنے والوں میں مولانا فضل الرحمان ،اسفندیارولی، آفتاب شیر پاؤ ،سراج الحق، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اکرم خان درانی ،امیرمقام ،انجینئر ہمایوں، سکندرشیرپاؤ ،سابق گورنر افتخار حسین شاہ ،اور شوکت اللہ شامل ہیں، ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی شکست کھا گئے ہیں، انہیں جمہوری وطن پارٹی کے نواب زادہ گہرام بگٹی نے ہرایا ،سوات میں پی ٹی آئی کے مراد سعید جیت گئے، لوئر دیر سے اے این پی کے زاہد خاکان ہار گئے ،این اے 26 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے عمران خٹک جیت گئے ،یہاں مجلس عمل کے آصف لقمان قاضی تیسرے نمبر پر رہے عینی کتیف پشاور پی ٹی آئی کے شوکت لی کامیاب ہوئے اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور دوسرے نمبر پر رہے ،این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے علی امین خان نے ،جمیعت علمائے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، کو 33 ہزار 779 ووٹ سے ہرادیا ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے فیصل کریم کنڈی تیسرے نمبر پر رہے ۔


اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اسد عمر کامیاب رہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شکست کھا گئے، نارووال سے نون لیگ کے احسن اقبال جیت گئے پی ٹی آئی کے برار الحق نمبر پر آئے ،سابق وزیر دفاع خرم دستگیر گوجرانوالہ سے جیت گئے ،ملتان سے پی ٹی آئی کے احمدحسن ڈہرجیت گئے ،انہوں نے عبدالقادر جیلانی اور سکندر حیات خان بوسن کو شکست دی ،این اے 58 راولپنڈی سے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کامیابی حاصل کی، سابق وزراء حامدسعیدکاظمی اور بلیغ الرحمن بھی شکست کھا گئے ، ڈی جی خان سے پی ٹی آئی کی امیدوار زرتاج گل کامیاب رہیں زرتاج گل نے نون لیگ کےاویس لغاری کو شکست دی،ٹنڈو محمد خان سے پیپلزپارٹی نوید قمر جیت گئے ،این اے 244 کراچی ایسٹ سے پی ٹی آئی کے علی حیدر زیدی کامیاب رہے یہاں نون لیگ کے مفتاح اسماعیل دوسرے اور ایم کیو ایم کے عبدالروف صدیقی تیسرے نمبر پر رہے ،سکھر میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی کامیاب ہوگئے۔
 پاکستان میں تبدیلی آ ہی گئی اور مورخ لکھے گا کہ جب پاکستان میں تبدیلی آئی تو بڑے بڑے برج الٹ کررہ گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top