رحیم یار خان

ہمارے وو ٹروں کےساتھ یہ ظلم کیا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما حلقہ پی پی 259 سے امیدوار سردار محمد نواز خان رند

 رحیم یار خان( نیوز پیپر رپورٹ )مسلم لیگ ن کے رہنما حلقہ پی پی 259 سے امیدوار سردار محمد نواز خان رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم خسرو بختیار کیخلاف الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
سردار محمد نواز خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وو ٹروں پر مخدوم خسرو بختیار کی طرف سے تشدد کرایا جا رہا ہے، اور ووٹروں کو دھمکایہ اور خریدا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کسی سیاست اور عوام کی بد دعائیں مخدوم خسرو بختیار کی سیاست میں آخری کیل ثابت ہوں گی،
دوسری جانب مخدوم خسرو بختیار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈا کر کے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا جا سکتا ، 25 جولائی کو سب کلئیرہوجائیگا، مخالفین شکست کے خوف سے اس طرح کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں۔
واضح رہے کہ مخدوم خسرو بختیار ضلع رحیم یار خان کے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور وہ پاکستان کی وزارت خارجہ پر بھی مامورر ہے چکے ہیں مخدوم خسرو بختیار کر شمار پاکستان کے نامور سیاستدانوں میں ہوتا ہے، 2018 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اورجنوبی پنجاب صوبہ محاذ قائم کیا،جنوبی پنجاب صوبہ محاز کے صدر بھی ہیں، اورانہوں نے تحریری طور پر عمران خان کے ساتھ پہلےسو دن میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کامعاہدہ بھی کررکھا ہے ،اورپا کستان تحریک انصاف نے اس معاہدہ کو پارٹی منشور میں بھی شامل کررکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر