اہم خبریں

ہمیں شکست دینے کے لئے سب پارٹیاں ایک ہو گئی ہیں ہم انہیں ہر صورت شکست دیں گے ۔

sbconline1


ہمیں شکست دینے کے لئے سب پارٹیاں ایک ہو گئی ہیں ہم انہیں ہر صورت  شکست دیں گے ۔

بنوں: بنوں اور کرک ،میں تحریک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ،عمران خان نےجلسہ سے خطاب کے دوران کہا ،ہمیں شکست دینے کے لئے سب پارٹیاں ایک ہو گئی ہیں، اور عالمی سطح پر عالمی ،اسٹیبلشمنٹ ،کے ساتھ مل کر ،پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سازش ہو رہی ہے، لیکن ہم ان سب کا مقابلہ کریں گے ،اور انہیں ہر صورت میں شکست دیں گے،


عمران خان کا کہنا تھا کہ ،میں نے جب الیکشن 2013 ءکے بعد ، دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی تو عالمی طاقتیں مسلم لیگ نون کے ساتھ تھیں، فاٹا میں ملٹری آپریشن نہ کرنے کے میرے مطالبہ پر ،مجھے طالبان خان قرار دیا گیا ،گزشتہ انتخابات میں سب جماعتوں نے تسلیم کیا تھا ،کہ دھاندلی ہوئی ہے، میں نے صرف چار حلقوں کی تفتیش کا کہا، تو مجھے جمہوریت کےدشمن کا نام دیا گیا ،الیکشن 2013 میں چیف جسٹس، ریٹائرڈ افتخار چوہدری، اور الیکشن کمیشن ،ریٹرننگ افسران وغیرہ سب ان سے ملے ہوئے تھے، اور اب یہ کس منہ سےکہہ رہے ہیں، کہ دھاندلی ہونے والی ہے، یہ اس لیے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، کیونکہ انہیں شکست صاف نظر آرہی ہے۔


تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ، جو بھائی کے ساتھ ہاتھ کر گیا ،وہ ملک  و عوام کے ساتھ کیا وفاداری کرے گا، شہباز شریف نے نواز شریف کو یہ کہہ کر وطن بلایا کے لاکھوں لوگ ان کا استقبال کرنے ائیرپورٹ پر ہوں گے، مگر جب نواز شریف پہنچا تو شہباز شریف ریلی نکال کر کہیں اور نکل پڑا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top