اہم خبریں

حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں چھ سال تک اپنا دفاع کرنے میں ناکام، الزامات درست ثابت اور شہباز شریف کا بیان


حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں چھ سال تک اپنا دفاع کرنے میں ناکام، الزامات درست ثابت اور شہباز شریف کا بیان

 راولپنڈی :انسدادمنشیات عدالت نے، ایفیڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے، مسلم لیگ نون کے حنیف عباسی کو، عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ باقی 7ملزمان کو بری کر دیا گیا ،حنیف عباسی کمرہ عدالت میں موجود تھے،جنہیں فیصلے کے بعد فوراً گرفتار کر لیا گیا ۔


ایفیڈرین کیس کی تاریخ و پس منظر


1 : ایفیڈرین کوٹہ الاٹمنٹ میں ،بے ضابطگیوں کی خبریں 2011ء میں شروع ہوئیں۔
2 : 2011ءمیں وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے۔ اسمبلی میں انکشاف کیا کے ایف اے ڈیرین کے مقرر کردہ الاٹمنٹ سے کئی گناہ زیادہ مقدار میں غیر قانونی طور پر کمپنیوں کو الاٹمنٹ کی گئی ہے۔ ایفیڈرین کی زیادہ سے زیادہ مقررمقدار پانچ سو، کلو گرام ہے، دو کمپنیوں کو نو ہزار کلو گرام ایفیڈرین الاٹ کی گئی تھی۔
3 : وفاقی وزیر کے انکشاف کےبعد اس وقت کے، چیف جسٹس چودھری محمد افتخار، نے ازخود نوٹس لے لیاتھا۔
4 :27 ،جولائی 2012ء کو ایفیڈرین کیس کا دایرہ کار بڑھاتے ہوئے ،اے این ایف نےحنیف عباسی کے خلاف چالان جمع کرایا۔
5 : اے این ایف نے، الزام لگایا حنیف عباسی کے بھائی اور ان کی، فارماسیوٹیکل کمپنی نے 2010ء میں ایفیڈرین ضرورت سے زیادہ الاٹ کرائی ،اور اسے 2012 تک دو سال گزرنے کے بعد بھی استعمال نہیں کیا گیا ،اور ایفڈرین کو منشیات فروشوں کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا ۔
6 : چھ سال تک مقدمہ زیرسماعت رہا 26 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ،5 ججز تبدیل ہوئے،پانچ سال تک مسلم لیگ کی حکومت قائیم رہی، چھ سال تک حنیف عباسی اپنا دفاع نہیں کر سکے اور الزامات درست ثابت ہوئے۔


شہباز شریف کا بیان


حنیف عباسی کو ،عمرقید سزا سنائے جانے پرسابق، وزیراعلی پنجاب، نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا، انتخابات سے چند دن قبل، آدھی رات کو، اس قدر فیصلہ سنانا ،نا انصافی پر مبنی ہے، مسلم لیگ نون کو، دیوار سے لگانے کی ،کوششیں کی جا رہی ہیں، ہزاروں ایسے کیس ،مکمل ثبوتوں کے ساتھ پڑے ہیں، لیکن مسلم لیگ کے کیسو ں کے فیصلوں میں تیزی دکھائی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top