رحیم یار خان

ضلع بھر میں کم عمر ڈرائیورزکے خلاف پولیس کاکریک ڈاؤن کتنی موٹر سائیکل اندر ،کتنا جرمانہ اکٹھا کیا گیا ،جان کر آپ حیران رہے جایئں گے اور کبھی بھی اپنے کم عمر بچے کو موٹرسائیکل نہیں چلانےدیں گے۔


رحیم یار خان (ویب ڈیسک) ضلع رحیم یار خان پولیس کا کم عمر ڈرائیور زکے خلاف کریک ڈاؤن، 331 موٹرسائلرا قبضے میں لے لی گئیں ۔


تفصیل کے مطابق، ڈی پی او اطہر وحید کے حکم پر ،ضلع بھر میں ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورزکے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے، گزشتہ دو روز کے دوران ضلع بھر میں 324 کم عمر ڈرائیورز کے موٹر سائیکل چالان کیے گئے، جس میں 99 ہزار 900 روپے کےجرمانہ عائد کیے گئے، اور 324 موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی گںےب، اس دوران ضلع بھر میں سات موٹرسائیکل پھٹہ رکشوں کو کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے چالان کیا گیا،


ڈی پی او اطہر وحید کی جانب سے یہ اقدام محض کم عمری کی وجہ سے ہونے والے ایکسیڈیسرو کی روک تھام اور حادثات کی شکل میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کے سدباب کے لیے کیا گیا، کم عمری کی ڈرائیونگ قانون کی خلاف ورزی ہے ،اور حادثات کیوجہ کا باعث بھی ہے،کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top