رحیم یار خان

جو لوگ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ہم نے الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا نعرہ لگایا تو یہ بات


رحیم یارخان( این ،پی رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 177 سے امیدوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے، کے عمران خان محسن پاکستان ہے ، انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کر کے اور انہیں آخری انجام تک پہنچا کر پوری قوم کو جگا دیا ہے، اب نئے پاکستان کی تکمیل بہت قریب ہے، اور منزل سامنے نظر آ رہی ہے ،


عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پیغام نیا پاکستان، گھر،گھر،گلی، گلی، محلہ، محلہ پہنچ چکا ہے ، اب عوام با شعور ہو چکے ہیں ،عوام لوٹیروں اور کرپٹ عناصر کو مسترد کرچکی ہے، پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں بہت بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرے گی، ان شاءاللہ مرکز میں PTI حکومت بنائے گی ،جنوبی پنجاب کا قیام عمران خان کی حکومت میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا، جس کی وجہ سے یہاں علاقہ کے مکینوں کا احساس محرومی ختم ہوگا ،ہمارا صوبہ ہمارا حق ہوگا ۔


مخدوم خسرو بختیار نے کہا جو لوگ پرو پیگنڈا کر رہے ہیں کہ ہم نے الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا نعرہ لگایا تو یہ بات غلط ہے , اورجولفافہ صحافیوں اورپرو پیگنڈا کے ذریعہ الیکشن مہم چلا رہے ہیں 25 جولائی کو سب کے منہ بند ہو جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے بعد ظاہر پیر کو جنوبی پنجاب کاماڈل سٹی بنائیں گے ، جہاں پر ہر شریف آدمی کو زندگی گزارنے کا حق حاصل ہوگا،


مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمارے جنوبی پنجاب کے قیام کے مطالبہ کو اپنے منشور میں شامل کرلیا ہے، عمران خان سب سے پہلے سو دنوں کے اندر جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام کا اپنا وعدہ پورا کریں گے ،موقع پر امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 258 میاں شفع محمد بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top