رحیم یار خان

سی ای او ایجوکیشن رحیم یار خان ملک مختیارحسین رحیم یارخان سے ملتان تبدیل ۔ ہمیشہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی


رحیم یارخان (ویب ڈیسک) سی ای او ایجوکیشن رحیم یار خان ملک مختیارحسین رحیم یارخان سے ملتان تبدیل ۔ 
رحیم یارخان سے ملتان تبدیل ہونے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ تعلیم مختیار حسین نے الوداعی تقریب سے ،خطاب کرتے ہوئے کہا رحیم یارخان میں گزارا اپنی سروس پریڈ ہمیشہ یاد رہے گا تبادلے سروس کا حصہ ہیں، رحیم یار خان میں گزرا ہوا وقت ہمیشہ یادرہے گا ،اپنی سروس کا بہترین وقت اہلکاروں کے ساتھ گزارا ،ضلع بھرکے سٹاف کے مسائل و مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی کوشش کی ،جو محبت ضلع رحیم یارخان سے ملی عمر بھر یاد رہے گی ،
واضح رہے کہ، ملک مختیار حسین نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ،اساتذہ ،کلیریکل سٹاف ،ملازمین درجہ چہارم ،کی پروموشن کو یقینی بنایا اور دیگر مسائل حل کیے ،وہ ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر اور ماہر تعلیم تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر