رحیم یار خان

ضلع رحیم یار خان میں قومی اور اسمبلی کی نشستوں پرکل یہ امیدواران حصہ لے رہے ہیں ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر یہ اقدام کیا جاے گا۔


رحیم یارخان( ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے، عام انتخابات کے لئے تمام انتخابی عملے کی ضروری تربیت سمیت بنیادی اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں ،آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


الیکٹرانک میڈیا کے سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو ،عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے ،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ  ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 1771 پولیس پولنگ اسٹیشنز منتخب کیے گئے ہیں، جن میں 87 حساس 262 بی کیٹگری اور 1422 سی کیٹگری میں شامل ہیں ،جمیل احمد جمیل کا کہنا تھا حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے ،جبکہ سکیورٹی کے لئے پاک فوج ،پولیس ،رضاکاران، فرائض سرانجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر عدلیہ کی زیرنگرانی کرائے جارہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کا کردار سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، ضلع بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 25 ہزار 998 ہے جس میں 13 لاکھ مرد اور 10 لاکھ سے زائد سے زائد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔


ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کاکہنا تھا کہ ضلع کے 6قومی اور 13 صوبائی حلقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کے لئے 26 مانیٹرنگ افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ،جبکہ اب تک 32 انتخابی امیدواران اور بلدیاتی نمائندگان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، 3 سرکاری ملازمین کو انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی شکایات پر پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی جاری ہے ، مزید کہا کہ ضلع راجن پور کے 27 پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی ودیگر مور کی ذمہ داری بھی ضلع رحیم یارخان کی انتظامیہ کے سپرد ہے، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ افسران نے پولنگ کےلئے منتخب سکولوں کا ذاتی حثیت میں معائنہ کر کے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے ۔

واضح ر ہے کہ، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ضابطہ اخلاق سے آگاہی بارے قبل از وقت ہی تمام امیدواران سے تفصیلی میٹنگ کی تھیں۔ ضلع رحیم یار خان میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 62، جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر 162 امیدواران حصہ لے رہے ہیں ،اور ضلع بھر میں انتخابی مہم ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے تحت پر امن انداز سے جاری ہے، اور تمام امیدواران اپنی انتخابی مہم میں دن رات ایک کیے ہو ئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top