رحیم یار خان

خواتین کو کارڈ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر، شناختی کارڈ جمع کرنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریاں۔


حیم یارخان( ویب ڈیسک ) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے،خواتین کو کارڈ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر، شناختی کارڈ جمع کرنے والے پیپلز پارٹی کے بارہ کارکنوں کوپولیس نےگرفتار کر کے، دفع 144 اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمقدمات درج کر لئے۔


تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ وائرلیس پل ،مستان شاہ، مڈحسن، کے علاقوں میں پیپلزپارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں خواتین کو جمع کرکے ،انہیں بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر خواتین سے ان کے شناختی کارڈ جمع کررہے ہیں ،جنہیں 25جولائی کو ووٹ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ پولیس نے ان علاقوں میں چھاپے مار کر ،پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے 12کارکنان کو گرفتار کرکے ،ان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اورالیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو پامال کرنے پر ،الگ الگ مقدمات درج کر کےکاروائی شروع کر دی ہے۔ 

یاد رہےکہ، پچھلے دنوںسوشل میڈیا اور اخباروں میں خبریں آرہی تھی،کہ رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی کے کارکن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لالچ دے کر، خواتین کے شناختی کارڈ اکٹھے کر رہے ہیں ،اور 25 جولائی کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ فراہم کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں، اور اکٹھے کیے جانے والے شناختی کارڈ ں کو الیکشن 2018 میں ووٹ کاسٹنگ کے لئے استعمال کرنے کی خبریں آرہی تھی۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top