رحیم یار خان

خواتین کو ورک پلیس پر حراساں کیے جانے کے خلاف کارروائی کے لیےڈی پی او رحیم یارخان نے احکامات جاری کر دیئے


رحیم یارخان( ویب ڈیسک ) خواتین کو ورک پلیس پرحراساں کیے جانے کے خلاف کارروائی کے لیے3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اطہر وحید نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ۔


تفصیل کے مطابق ڈی  پی  او ،محمد اطہر وحید نے ورک پلیس پر خواتین کو حراساں کیے جانے کی شکایات کے ازالہ  اور کارروائی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی میں ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یارخان، محمد انور چشتی ،ڈی ایس پی لیگل محمدرزاق     رانا اور خواتین شکایات سیل کی انچارج سب انسپکٹر میری روز شامل ہیں۔

 ڈی  پی  او محمد اطہر وحید نے یہ کمیٹی ورک پلیس ایکٹ 2010 کے تحت تشکیل دیتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جس کے تحت کمیٹی کو اختیار حاصل ہے، کہ ورک پلیس پر ہراساں کیے جانے پر موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی عمل میں لا سکے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر