رحیم یار خان

رحیم یار خان میں اانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر قصورواروں کو نوٹس جاری سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی :ڈی سی رحیم یار خان

DC R Y K Jamil Ahmad Jamil

 رحیم یار خان( ویب ڈیسک ) ضلع رحیم یار خان میں، الیکشن مانیٹرنگ آفیسران کی رپورٹس پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر قصورواروں کو شوکاز نوٹس کا اجراء کا سلسلہ جاری ، اب تک خلاف ورزی کی شکایت پر ،انتخابی امیدواروں بلدیاتی نمائندوں سرکاری ملازمین کو 35 شوکاز نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔


ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے اگلے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے ،مرتکب ہونے والے امیدواروں اور سرکاری ملازمین کو طلب کیا ہے ،اور انہیں وارننگ دیتے ہوئے ضابطہ اخلاق سے آگاہی بارے بک بھی فراہم کی۔


ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ، دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ،بھاری جرمانے اور بعد ازاں ان کی رپورٹس الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ اب تک 146 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 32 انتخابی امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں ،اور2 سرکاری ملازمین کے خلاف تھیں، انہوں نے بتایا کہ، انتخابی امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں کو شوکاز نوٹس ،جبکہ سرکاری ملازمین کے خلاف ہوئی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے، اور ساؤنڈ ایکٹ سمیت اسلحہ کی نمائش پر بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top