رحیم یار خان

رحیم یار خان فصل کاشت کرنے کا تنازعہ, خاتون سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

Kild

 رحیم یارخان( نیوز پیپررپورٹ ) رقبہ میں فصل کاشت کرنے کا تنازعہ ،چار افراد نے فائرنگ کرکے، خاتون سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزمان موقع سے فرار پولیس نے نعیش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں۔


تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع ٹھل کنڈیر کے عبدرحمان عرف بادل اور گل خاتون کا اپنے قریبی رشتہ داروں ملزمان سونا، مقبول ،مرو، وغیرہ کے ساتھ رقبے کا تنازع چل رہا تھا ،گزشتہ روز مقتول موضع بدانی کےزمیندار عبدالخالق کے رقبہ پرفصل کاشت کر رہے تھے، اسی دوران ملزمان وہاں پہنچ گئے، اور زبردستی رقبہ پر فصل کاشت کرنے کی کوشش کی، جس پر فریقین میں جھگڑا ہوگیا، اور ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے،۔


ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی نعیش قبضہ میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top