رحیم یار خان

ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خانپور کے علاقہ فتح پور کمال میں مصروف بازار میں سرعام اسلحہ کی نمائش ، بھرے بازار میں فائرنگ ، فتح پور کمال کے رہائشی ایک شخص کو جان سے مارنے کی کوشش ۔

 رحیم یار خان (ویب ڈیسک) ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خانپور کے قصبہ فتح پور کمال میں مصروف بازار میں سرعام اسلحہ کی نمائش ، بھرے بازار میں فائرنگ ، فتح پور کمال کے رہائشی ایک شخص کو جان سے مارنے کی کوشش ۔


تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خانپور کے قصبہ فتح پور کمال کے مصروف بازار،سیرانی بازار، میں دن دیہاڑے سرعام اسلحہ کی نمائش ، بھرے بازار میں فائرنگ حملہ آور کی ، فتح پور کمال کے رہائشی جام محمد طارق بوہڑ کو جان سے مارنے کی کوشش ۔ بتایا گیا ہے کہ ،جام محمد طارق بوہڑ مسجد اڈہ فتح پور کمال سے نماز ظہر ادا کر کے ، قریبی حمام میں بیٹھا ہوا تھا، اور فتح پور کمال کاہی رہائشی کوثر شاہ نامی شخص اچانک آیا اور پسٹل کے ذریعے جام طارق بوہڑ پر سیدھا فائر کردیا ،جبکہ جام طارق موقع پر سھلی گیا اورگولی سےبال بال بچ گیا، اور بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔


تاہم بتایا گیا ہے کہ چار بجے تک پولیس تھانہ ظاہر کی طرف سے کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی ، جام طارق بوہڑپر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top