پاکستا ن

پی ایس او میں 64 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث 5 سینئر افسران گرفتارمزید گرفتاریاں، متوقع نیب نے ٹھوس شواہد ٹھوس حاصل کر لیئے


  پی ایس او میں 64 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث  5 سینئر افسران گرفتارمزید  گرفتاریاں، متوقع  

کراچی( نیوز ڈیسک )نیب نے مختلف کاروائیوں کے دوران پی ایس او میں 64 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 5 سابق منیجر زکو گرفتار کر لیا ہے، نیب حکام نے 5 آئل کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپہ مار کر5 جنرل منیجر ز کوگرفتار کرلیاہے۔


نیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے ،64ارب کے سکینڈل میں ملوث آئل مارکیٹنگ کے 5 سابق منیجرز کو کراچی اسلام آباد گلگت بلتستان میں کاروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا ہے ،ملزمان میں، اختر ضمیر، کامران افتخار لاری ،قیصر جمال ،ذولفقارجعفری اور نذر علی زیدی شامل ہیں، ملزمان پر غیر قانونی طریقے سے نجی پٹرولیم کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کا الزام ہے، اور پی ایس او کو غیر معیاری پروڈکٹس کر کے قومی خزانے کو 64ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔


نیب کے مطابق عدالت کی جانب سے اختر ضمیر،اورقیصر جمال کا13 روزہ جسمانی ریمانڈدیا ہے، ملزم کامران افتخار میڈیکل بنیاد پر جوڈیشل کردیاگیاہے، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے گرفتار کیے جانے والے ملزمان کو کراچی منتقل کر دیا گای، تاہم یہ کاروائی نیب کو شکایت موصول ہونے کی صورت میں کی گئی ہےاور نیب نے ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے ملزمان پر ہاتھ ڈالا ہے،اس سیکنڈل میں مزید افراد کی گرفتاریاں، متوقع ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top