پاکستا ن

مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت سمیت، بڑےبڑےنامور رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج

shahbaz sharif



مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت سمیت، بڑےبڑےنامور رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت سمیت ،کئی کارکنوں پر مقدمات درج، نوازشریف کے استقبال کے لیے، ریلی نکالنے پر لوہاری گیٹ پولیس نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز، جاویدہاشمی، سائرہ افضل، عظمیٰ بخاری ،کامران مائیکل، مریم اورنگزیب، راجا ظفرالحق ،مشاید حسین، کرنل رمبشر سمیت ،درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، دہشتگردی ایکٹ دفعہ 7اور سنگین جرائم کی دفعات کے ساتھ اقدام قتل دفایت بھی شامل کی گئی ہے۔


500 نامعلوم افراد، سمیت سیف الملوک ، ملک شفیع کھوکھر ،ملک افضل کھوکھر، ملک عرفان کھوکھر،اور شہباز ڈوگر، کے خلاف توڑ پھوڑ،اقدام قتل ،کی دفعات کے تحت تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ شمالی کینٹ تھانے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،طلحہ برکی، اور سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


گجرات ،میں چار مختلف تھانوں میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کےخلاف مقدمات درج کیے گئےہیں، جن میں 96 ملزمان نامزد جبکہ 655 افراد نامعلوم نامزد کیے گئے ہیں ان مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کا اہلکاروں کی وردی پھاڑنے دفعات شامل کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر