رحیم یار خان

سجاد ہ نشین فریدآباد شریف پیر محمد احمد سائیں اور موضع فریدآبادکی 3بڑی برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور مخدوم خسروبختیار کی حمایت کااعلان

Sajada Nashen Fareed Abad


 رحیم یارخان( ویب ڈیسک) قصبہ فتح پور کمال کے ملحقہ موضع/گاوں فریدآباد شریف کے سجاد ہ نشین پیر محمد احمد سائیں اور سانگی برادری فریدآباد ،گڈولہ برادری ،اور بنگلہ شیخاں سےشیخ برادری کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور مخدوم خسروبختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت کے ساتھ بھر پور حمایت کااعلان کیا ہے۔


تفصیل کے مطابق قصبہ فتح پور کمال کے نواحی گاؤں فریدآباد شریف میں الیکشن کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقادکیاگیا جس کی صدارت دربار عالیہ فریدآباد شریف کے سجادہ نشین پیر محمد احمد سائیں نے کی، تقریب میں میاں کامران فریدی( المعروف تاجن سائیں ) میاں عدنان احمد فریدی وائیس چیئر مین یو سی فتح پور کمال،  سردار ملک عبدالمالک سانگی ،ملک ربنواز سانگی، ملک پیر بخش سانگی،ملک محمد افضل سانگی، ملک عبدالخالق سانگی سابقہ کونسلریو سی قادر پور، ملک محمد نعیم(بھٹو) سانگی کونسلر یوسی فتح پور کمال،ملک محمد امین سانگی، ملک رفیق احمد سانگی، ملک عبدالحمید سانگی ، میاں شبیر احمد شیخ بنگلہ شیخاں، میاں علیم احمد مڑل فرید آباد ، محمد اسد رفاعی چیئر مین یو سی فتح پور کمال، میاں ارشد پیرزادہ ،رائیس احمد حسن ،رایئس آصف سلیمی اورملحقہ بستیوں کے معززین نے شرکت کی جس میں  مخدوم خسرو بختیار اورمیاں شفیع محمد، مہمان خصوصی تھے۔


تقریب میں سجادہ نشین فریدآباد شریف محمد احمد سائیں نے اور سانگی برادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اور مخدوم خسرو بختیاراور ہاشم جواں بخت کے ساتھ الحاق اور بھر پور حمایت کا اعلان کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ میں سجادہ نشین دربار عالیہ فریدآباد شریف اورسانگی برادری کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نےالیکشن میں بھر پورحمایت کا اعلان کیا ہے ،مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن ایم پی اے یا ایم این اے کا الیکشن نہیں بلکہ یہ الیکشن تبدیلی کاالیکشن ہے ،عوام کو اپنی سوچ بدلنی چاہیے، اور ملک کے اندر نظام کو تبدیل کرنے کے لئے جاگنا چاہیے، مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا اقتدار میں آکر اپنے حلقے میں رہے جانے والے کام پہلے سال میں مکمل کرائیں گے۔


مخدوم خسرو بختیارنے کہا کہ آپ دیکھیں غور کریں اپنے حلقے کے اندر ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا ہے خانپور تاظاہرپیر تک کا سفر آپ لوگوں کے سامنے تھا ،اب بھی آپ لوگوں کے سامنے ہے، ان کا کہنا تھا کہ فریدآباد شریف اور اردگرد کی بستیوں کے اندر ترقیاتی کام پہلے سال کے اندر کرادئیے جائیں گے، مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کی اپنا صوبہ بنائیں گے،تخت لاہورسے ہمارا ایک پل کوٹ مٹھن تا ظاہرپیر 17 سال میں تعمیر نہ ہو سکا جبکہ لاہور کے اندر ہرتین ماہ بعدنئے نئے فلائی اور بن رہے ہیں، تخت لاہورنے جنوبی پنجاب کے عوام کا منہ کا نیوالہ چھین لیا ہے،اب وقت آگیا ہے سوچ کو بدلنے اور اپنا حق حاصل کرنے کا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top