اہم خبریں

الیکشن روزگار کا ذریعہ بن گیا روزانہ، پانچ سو روپے سےپندرہ سو روپے تک ، پڑھے لکھے بے روز گارنوجوانوں کے دن پھر گئے

Elaction-2018


الیکشن روزگار کا ذریعہ بن گیا روزانہ، پانچ سو روپے سےپندرہ سو روپے تک ، پڑھے لکھے بے روز گارنوجوانوں  کے دن پھر گئے


کراچی( ویب ڈیسک) آزاد امیدوار اپنی انتخابی مہم چلانے اور الیکشن کا کام کرنے کے لیے معمولی سے پڑھے لکھے نوجوانوں کی خدمات حاصل کررہے ہیں، الیکشن 2018 بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گیا آزاد امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم چلانے کے لئے اور گھر گھر رابطوں کے لیے تھوڑے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزانہ، پانچ سو روپے سےپندرہ سو روپے تک ادا کرکے ان سے خدمات حاصل کر رہے ہیں ۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی رابطہ مہم کا ضابطہ اخلاق سخت ہونے کے سبب امیدواروں نے الیکشن سرگرمیوں کے لیے، متبادل حکمت عملی اختیار کر لی ہے، اس حکمت عملی کے تحت سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے حلقوں میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف برادریوں کے نمائندگان سے رابطہ کر رہے ہیں، اوران سے ،ووٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست کر رہے ہیں۔


امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنی سیاسی پوزیشن دکھانے کے لیے ،تشہری گاڑیاں، استعمال کر رہے ہیں، یہ گاڑیاں چھوٹے ٹرکس اور دیگر چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل ہیں ،رات کے وقت یہ گاڑیاں حلقوں کے اندر گھوماکرامیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے، یہ گاڑیاں اسپیشلی طور پرالیکشن کے لئے تیار کی گئی ہیں جبکہ ان کے کرایہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان ہے ۔اس کے علاوہ سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کیلیے بڑے پیمانے پر جھوٹے بینر پم فلیٹ چھپوارکھے ہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top