پاکستا ن

ڈیم کی تعمیر پر پہرا دیں گے غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ اکاونٹ حکومت پاکستان نے کھولا ہے اعوام اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرائیں : جسٹس آف پاکستان

Mian Saqib Nisar


ڈیم کی تعمیر پر پہرا دیں گے  غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ اکاونٹ حکومت پاکستان نے کھولا ہے اعوام اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرائیں : جسٹس آف پاکستان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق غلط فہمیوں کا نوٹس لے لیا، جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ لوگ حکومت کو ایک روپیہ بھی دینے کو تیار نہیں، اخبارات کی خبریں اشتہارات دیکھیں تاثردیاجارہاہے کہ اکاونٹ حکومت پاکستان نے بنایا ہے ،بہت سےلوگ رجسٹرار کو چیک دے کر چلے گئے ۔ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیر میںحکومت کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر ،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری خزانہ ،ایف بی آر ،حکام کو طلب کرلیا۔

جسٹس آف پاکستان نے کہا کی اخبارات کی خبریں، اور اشتہارات دیکھیں یہ تاثر دیا جارہا ہے ،کہ’ فنڈ’ حکومت پاکستان نے بنایا ہے ،وزیر خزانہ کہتی ہیں اکاؤنٹ انہوں نے کھولا ہے،عورت ہونے کا احترام کرتے ہیں ،اس لئے انہیں نہیں بلا رہے ، سب سے زیادہ تکلیف سٹیٹ بینک نے دی ہے، ایک گھنٹے میں کھلنے والے والا اکاؤنٹ 3دن میں کھولا گیا ،پیسہ جمع کرانے والے افراد کو ادھر ادھر گھما یا جا رہا ہے ،اسٹیٹ بینک اور وزارت اطلاعات اپنا کردار صحیح ادا نہیں کررہے ۔


چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومتی اکاؤنٹ کا تاثر ہونے کے باعث لوگ پیسے جمع نہیں کرارہے، جبکہ یہ اکاونٹ عدالت نے کھلوایا ہے اور رجسٹرار اس کو دیکھ رہے ہیں، ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں ہونے دیں گے، نہ ہی کمیشن کھانے دینگے ،ڈیم کی تعمیر پر پہرا دیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان قوم سے اپیل کی ڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرائیں ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو معاملے پر وزیراعظم سے بات کرنے کی بھی ہدایت،یادرہے چند روز قبل سپریم کورٹ نے حکومت کو فوری طور پر بھا شا اور مہمندڈیم کی تعمیرکرنے اور تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر