اہم خبریں

نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کو لاہور کے بجائے کس شہر میں اتارا جاسکتا ہے، ایئرپورٹ پر دونوں مجرموں کی گرفتاری کے انتظامات مکمل

Nawaz-sharif


نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کو لاہور کے بجائے کس شہر میں اتارا جاسکتا ہے

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ،اور ان کی صاحبزادی مریم کوایو ن فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد وطن واپسی کا اعلان کیا تھا، وطن واپسی پر ان کے طیارے کو لاہور کے بجائے راولپنڈی ایک کسی اور شہر میں اتارا جاسکتا ہے ۔


نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا تھا ،کہ ان کے والد جو جمعہ کے روز وطن واپس آئیں گے، اور، 13جولائی شام ساڑھے 6 بجے، لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں ن لیگ نے حتمی شکل دیدی ہے، شہباز شریف کی زیر قیادت ن لیگ کے اجلاس میں بھر پور استقبال کا فیصلہ کیا گیا ہےاور ملک بھرسے کارکنوں کو لاہور پہنچے کے احکامات جاری ۔


نجی ٹی وی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کو لاہور کے بجائے راولپنڈی یا کسی اور شہر میں اتارا جاسکتا ہے، سکیورٹی حکام کو نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کی صورت میں امن و امان خراب ہونے کا خدشہ بھی ہے سیکیورٹی کے مختلف امور کو زیر غور لایا جارہا ہے ،تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جائے، نیب نے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر دونوں مجرموں کی گرفتاری کے انتظامات مکمل کر لیئے گئےہیں، جبکہ گزشتہ روز نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top