اہم خبریں

نواز شریف کے بعد، سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور ،کے گرد گھیرا تنگ، چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لولائی کو حراست میں لے لیا ہے۔

Asif Zardari

نواز شریف  کے بعد، سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور ،کے گرد گھیرا تنگ

کراچی (نیوز ڈیسک ) بدعنوانی کے خلاف مہم میں ،نواز شریف کے خلاف مقدمے کے فیصلہ آنے کے بعد، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ،کے گرد گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ہے ،ایف آئی اے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لولائی کو حراست میں لے لیا ہے۔


حسین لولائی پر 35ارب منی لانڈرنگ کا الزام ہے ایف ائی اے کے مطابق حسین لولائی نے تین بینکوں سے 29 اکاونٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ،مذکورہ 29 اکاونٹ سے رقم کا لین دین اومنی گروپ کے ملازمین کرتے تھے ،اومنی گروپ کے مالک انور مجید ہیں، جو بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں، ایف آئی اے نے ،حسین لولائی کے خلاف مقدمے میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا تذکرہ بھی کیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے۔ 

خبر جاری ہے


زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی ،مقدمے میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی کمپنیوں کا بھی ذکر ہے ،منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں، نزلی مجید ،نمرہ مجید ،عبدالغنی مجید، شامل ہیں۔


ابتدائی طور پر 10 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ،جس میں چیئرمین سٹف بینک نصیر عبداللہ لوتھا ،عبدالغنی مجید، اسلم مسعود ،محمد عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، عدیل شاہ راشدی ،طلحہ رضا، نامزد ملزمان ہیں، منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کرتے ہوئے، وضاحت طلب کر لی گئی ہے، ایف آئی اے نے 29 اکاونٹ کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کردیں جس کے مطابق 6 مارچ 2014 سے 12 جنوری 2015 تک ، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر