اہم خبریں

پاکستان اب فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے ، 22،سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لا رہی ہے،ملک میں مضبوط اقتصادی نظام ضروری ہے

imran khan-image

پاکستان اب فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے ، 22،سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لا رہی ہے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ،عبد العلیم خان کے آفس لاہور، میں اجلاس منعقد کیا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان ،نے کہا کہ پاکستان اب فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے ، خوشی اس بات کی ہے کہ آپ طاقتور کا بھی احتساب ہو رہا ہے ،پہلی مرتبہ کسی بڑے ڈاکو پر ہاتھ ڈالا گیا ہے ،عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں نواز شریف سےکیا کسی کی ذات سے نہیں بلکہ سسٹم کی مضبوطی سےغرض ہے۔


عمران خان نے کہا کہ آج ہماری ،22،سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لا رہی ہے، ملک میں مضبوط اقتصادی نظام ضروری ہے ،سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،میں بھی عوام میں موجود ہو اور وہ بھی عوام میں جائیں گے ،لوگ کبھی بھی کسی ایسے شخص کیلئے باہر نہیں نکلیں گے ،جس نے قوم کے تین سو ارب روپے لوٹ کر باہر جائیداد بنائی ہو ،عمران خان ننے کہاکے انہیں علم ہونا چاہیے عوام مینڈیلا کیلئے باہر نکلتے ہیں مارکوس کے لئے نہیں ،انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کے لئے ہمیشہ اچھے الفاظ رکھتے ہیں ،لیکن اب کلثوم نواز کے نام لے کر نواز شریف جو کچھ کرنا چاہتے ہیں ،کیا اس کی سہولت اور پاکستانی کو بھی میسر ہے ،ہماری جدوجہد یہی ہے کہ سب کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔


ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ،عمران خان نے کہا ،کہ شہباز شریف کی خوش قسمتی ہے ورنہ وہ بھی منی لاڈرنگ کیس میں آج آچکے ہوتے، اب چھوٹے بھائی کی باری ہے، وہ عوام میں جائیں میں دیکھتا ہوں کیسے عوام ان کے لئے باہر نکلتے ہیں ،شہباز شریف کی کرپشن کی داستان 52 کمپنیاں ہیں ،جنواں نے لاہور میں اور ملتان کی میٹرو میں عوام کے لیے نہیں، بلکہ اپنی جیبیں بھرنے کے لیے منصوبے شروع کیے ، نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک 16 کمپنیاں تین سوراپ کے اثاثے ہیں ،جو سامنے بھی آچکے ہیں ۔


عمران خان کا کہناتھا کہ کرپشن کے گاڈ فادر کے ہٹ جانے کے بعد اب آصف علی زرداری کی باری ہے، آصف علی زرداری کو دراصل نوازشریف نے تحفظ دے رکھا تھا، یہ کیسا میثاق جمہوریت تھا،اکہ ہم ایک دوسرے کی کرپشن کو بچانے میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے ،اب زرداری کو بھی احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا عمران خان نے کہا انشاللہ کیسی بھی سیٹ پر مسلم لیگ نون کو آسان ٹارگٹ نہیں دینگے، چودھری عبدالغفور کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں پی ٹی آئی کی انتخابی ٹیم تیار ہے انشاءاللہ جیت ہماری ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top