آج کی بات

تیری خاطر، ہر دکھ منظور”تیری خاطرہر غم منظور مگرمحبت میں شرکت.

رحیم یار خان (سچ بول چال Urdu news تازہ ترین خبریں)حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کے مجھے ایک دھوبن نے ;توحید سکھائی; کسی نے حضرت سے پوچھا کہ حضرت وہ کیسے؟ حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ ایک; دھوبی; میرا ہمسایہ تھا، ایک مرتبہ میں اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا ،گرمی کی رات میں ;قرآن پاک ;کی تلاوت کر رہا تھا، ہمسایہ کے گھر سے میں نے ذرا ;اونچا اونچا; بولنے کی آواز سنی ،تو پوچھا بھائی خیریت تو ہے، کیوں اتنابول رہے ہو؟ کیا بات ہے۔

غور سے سنا تو مجھے پتہ چلا کہ بیوی اپنے میاں سے جھگڑ رہی تھی وہ اپنے خاوندکو کہے رہی تھی ،کہ دیکھ تیری خاطر، تکلیف برداشت کی،فاقہ کاٹے ،سادہ لباس پہنا ،مشقتیں برداشت کی، ہر دکھ سوکھ ،تیری خاطر برداشت کیا ،اور میں تمہاری خاطر ہر دکھ برداشت کرنے کے لیے اب بھی تیار ہوں، لیکن اگر تو چاہے ،کہ میرے سوا کسی اور سے نکاح کر لے ،تو پھر میرا تیرا گزارا نہیں ہو سکتا ،اور میں تیرے ساتھ کبھی بھی نہیں رہ سکتی۔

فرماتے ہیں ،کہ یہ بات جب سنی تومیں نے قرآن پاک پر نظر ڈالی تو قرآن مجید کی آیت سامنے آئی ،اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ( ترجمہ) اے بندے جواپنے گناہ لے کر آئے گا میں چاہوں گاتو سب معاف کر دوں گا لیکن میری محبت میں کسی کو شریک بنائے گا توتیرا میرا گزارا نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں : ایک پارساکو سونے کی اینٹ، کہیں سے مل گئی۔

سچ بول چال Urdu news تازہ خبر


To Top