پاکستا ن

موبائل فون کارڈ پر ٹیکس صرف دس یا15 دن کے لیے معطل نہیں کیا تھا:چیف جسٹس آف پاکستان

cheaf j-image



موبائل فون کارڈ پر ٹیکس صرف دس یا15 دن کے لیے معطل نہیں کیا تھا:چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالتی حکم جاری شہریوں کو سو روپے کے ری چارج پر سوکا بیلنس ملتا رہے گا ،تین رکنی بینچ نے موبائل فون بیلنس پر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی بینچ کی سربراہی جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنےکی۔


چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ،نےریمارکس دئیےکہ سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پر ٹیکس صرف دس یا15 دن کے لیے معطل نہیں کیا تھا، شہریوں کو، 100 روپے کے ری چارج پر 100کا بیلنس ملتا رہے گا ،جبکہ ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ ٹیکسز کو 15 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے،


یہ بھی پڑھیں: سوکے کارڈ پر سوکا بیلنس دینے کا اعلان.

یاد رہے کہ پچھلے دنوں ،چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ،نے موبائل فون کارڈ پر ازخود نوٹس لیتےہوےتمام ٹیکسزمعطل کر دیئےتھے۔ ایف بی آر نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے، موبائل کارڈ پر تمام ٹیکسز، کو فوری طور پر ختم کر دیا تھا۔لیکن اب عدالت نے موبائل فون کارڈ پرٹیکسزکوتاحکم ثانی ختم کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top