اہم خبریں

چند جرنیلوں اور ججز کےساتھ مل کر قوم پرفیصلے مسلط کردیئےجاتے ہیں اور بندوق کے زور پر ارکان کی وفاداریاں تبدیل، کرائی جاتی ہیں

Nawz-marum-image



چند جرنیلوں اور ججز کےساتھ مل کر قوم پرفیصلے مسلط کردیئےجاتے ہیں اور بندوق کے زور پر ارکان کی وفاداریاں تبدیل، کرائی جاتی ہیں 

لندن( ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ نون کے قائدمحمد نوازشریف نے ،مریم نواز کے ہمراہ لندن میں پریس کانفرنس کی ،میاں نواز شریف کا کہنا تھا ،کہ میرے خلاف ہروہ ہتھکنڈا استعمال کیا گیا ہے ،جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، میں نے جس جدوجہد کا آغاز کیا اور اس میں اسی طرح کے فیصلے آتے ہیں، سزائیں ملتی ہیں ،قید بھی ہوتی ہے، پھانسیاں بھی ملتی ہیں ،عورت نا اہلی بھی ملتی ہے ،اور کسی کو وزارت عظمی، سے بھی اٹھایا جاتا ہے ،نوازشریف کا کہنا تھا پاکستان، میں مذہبی اور سیاسی، جماعتوں سے دھرنے دلوائے جاتے ہیں، منتخب وزیراعظم کو زبردستی استفیٰ دینے کا کہا جاتا ہے، پارٹیوں میں توڑپھوڑ ،کے جرم کا ارتکاب کیا جاتا ہے ،اور بندوق کے زور پر ارکان کی وفاداریاں تبدیل، کرائی جاتی ہیں ۔


پاکستان واپسی کا، اعلان کرتے ہوئے ،نواز شریف نے کہا ،کہ مجھے جو سزا دی گئی ہے، یہ ملک کی 70 سالہ تاریخ موڑنے کے جرم کی سزا دی گئی ہے ،لیکن میری جدوجہد کاراستہ یہ سزائیں نہیں روک سکتیں، اور میں اپنی جدوجہد جیل کے اندر بھی ،جاری رکھوں گا ،اور اس وقت تک ،جاری رکھوں گا، جب تک عوام کو اس غلامی سے نکال نہ لوں، چند جرنیلوں اور ججز کےساتھ مل کر قوم پر مسلط کردیتے ہیں ،اور اس وقت تک ،جب ووٹ کو عزت ،اور عوام کو حق حکمرانی نہیں مل جاتا، نواز شریف کا کہنا تھا ، آج کے فیصلے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جرم کیا ہے، چوری کب، کیسے کی ،کس کے خزانے سے کی ،اور یہ سوال ،ہمیشہ پوچھے جائیں گے، جس تیزی سے مقدمہ چلا آئین و قانون کو توڑنے والوں کے خلاف اسی تیزی سے کاروائی کیوں نہ ہوئیں۔


نواز شریف نے کہا آنے والی نسلوں کیلئے ہمارا ساتھ دیں ،میں نون لیگ کے ہر ووٹر سپوٹرکے جذبات کی قدر کرتا ہوں ، عوام کو، سلام پیش کرتا ہوں ،جس نے میرا حوصلہ بڑھایا ، میری اہلیہ کلثوم نواز ،جیسے،ہوش میں آتی ہیں، میں پاکستان واپس آ جاؤں گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top