اہم خبریں

قید بامشقت ،اور ملینز پونڈ زجرمانے ایون فیلڈفلیٹس بحق سرکار ضبط فیصلہ سنا دیا گیا

Marum-Safdar-Nwaz-image



 قید بامشقت ،اور ملینز پونڈ زجرمانے ایون فیلڈفلیٹس بحق سرکار ضبط فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے ،کیپٹن صفدر مریم نواز ،نواز شریف، کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دے دیا ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے فیصلہ سناتے ہوئے ،نوازشریف کو مرکزی ملزم قرار دیا ،جبکہ مریم نواز کیپٹن صفدر بھی شریک جرم قرار دیے گئے۔


اپنے فیصلے میں ،احتساب عدالت کے جج ،محمد بشیرنے ،نواز شریف کو 7 سال قید بامشقت ،اور آٹھ ملین پونڈ جرمانے کی سزا سنائی ،اور ایون فیلڈفلیٹس کوبحق سرکار ضبط کرنے کا حکم ،مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔


جعلی دستاویزات ثابت ہونے پر ایک سال قید بامشقت بھی بھگتنا ہوگی ،جبکہ کیپٹن صفدر کو عدالت نے ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ،فیصلہ کے وقت نواز شریف مریم نواز کیپٹن صفدر کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں موجود تھے ،جبکہ عدالت پہلے سے نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top