اہم خبریں

قید سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ، جیل جانے کو تیار ہیں,

Marum-image


 قید سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ، جیل جانے کو تیار ہیں,


لندن (ویب ڈیسک )مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کی قید سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ، جیل جانے کو تیار ہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے لندن میں ،مریم نواز نےکہا جو پاناماٹرائل کے حوالے سے ہو رہا ہے سب کچھ قوم کے سامنے ہے،پاناما کسز کو جس طرح چلایا گیا ہے، سب کچھ اس سے واضح ہے۔
انہوں نے کہا کے ڈرنے والے، نہیں ہیں اگرجیل بھی ہوتی ہے تو ہم، اس کے لیے تیار ہیں، کیونکہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں جو کام کسی نے نہیں کیا وہ کام ہم نہیں کیا میں جانتی ہو ں کہ اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی،اورہم ادا کر رہے ہیں ۔
الیکشن بائیکاٹ کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہاکہ کے بائیکاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ہم آخری حد تک مقابلہ کریں گے، مجھے یقین ہے ہم فتح یاب ہوں گے، مریم نواز نے والدہ کی صحت کے حوالے سے کام کے ڈاکٹروں نے والدہ کی سرجری کی ہے، اوروہ جلدہوش میں آجائیں گی، ہم الیکشن سے قبل پاکستان واپس پہنچ جائیں گے والدہ کلثوم نواز کی خراب طبیعت کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر