پاکستا ن

دوران انتخابات18 سیاسی لیڈروں پر دہشت گردی کےحملوں کا خطرہ،تمام اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے،نیکٹا

Security-politics-pakistan



دوران انتخابات18 سیاسی لیڈروں پر دہشت گردی کےحملوں کا خطرہ،تمام اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے،نیکٹا 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم،اتھارٹی، نیکٹا کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران انتخاب سیاسی لیڈروں پر دہشت گردی کےحملوں کا خطرہ ہے ۔ٹیکنا حکام کے مطابق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو بتایا گیا ہےکہ دوران انتخاب سیاسی لیڈروں پر دہشت گردی کےحملوں کا خطرہ ہے ۔

اس حوالے سے تمام اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔نیکٹا حکام کے مطابق، دوران الیکشن بارہ عام چھ ،مخصوص سیاستدانوں کے لیے تھرٹ الرٹ موصول ہوئی ہیں، دہشتگردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کےلیڈروں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔جن سیاسی لیڈروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ،ان میں نون لیگ ،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف ،کی قیادتیں شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top