رحیم یار خان

ا یک ہی عہدہ پرتین سال سے زائد عرصہ سے تعینات ملازمین کی فہرستیں طلب

school-education-image

 رحیم یارخان( ویب ڈیسک) ا یک ہی عہدہ پرتین سال سے زائد عرصہ سے تعینات ملازمین کی فہرستیں طلب ،سرکاری اداروں میں ملازمین کی کارکردگی کا گراف بہتر بنانے کے لئے اشد ضروری ہے ،حکومت پنجاب میں ایک ہی جگہ پرتین سال سے زائد عرصہ سے تعینات ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق سروسزاینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمیشنرز 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، خودمختار اداروں کے سربراہان اور ضلعی حکومت کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کے نام مراسلہ جاری کرتے ہوئے ان پر واضح کیا گیا ہے، کہ سرکاری اداروں میں ملازمین کی کارکردگی کا گراف بہتر بنانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اداروں میں جزاءاو سزا کے ساتھ ساتھ ملازمین کے لئے مروجہ قوانین پر بھی عمل درآمد کوبھی یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں سرکاری اداروں کے ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کے وہ اپنے اپنے اداروں میں تین سال یا اس سے زائد دورانیہ سے تعینات کاری ملازمین کی فہرست ترتیب دے کرارسال کی جائیں تاکہ قواعد وضوابط کی روشنی میں ان کےبڑے پیمانے پر تبادلوں کا عمل بھی یقینی بنایا جائے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top