اہم خبریں

اسحاق ڈارکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ،قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا،

imrankhan-pti-image


اسحاق ڈارکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ،قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا، 


اسلام آباد (این این آئی) نواز شریف اور اسحاق ڈار کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک ،قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنے، عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، اپنے حلقے میں ان سے سوال ضرور کیا جائے گا کہ وزیراعظم بن کرہمارے لئےکیا ،کیا ہے۔
تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے پہلے، اسلام آباد، اور ملک کے اندر، پانی کے مسئلے پر غور کرے گی ،تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اسلام آباد پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما رضوان صادق کی مشترکہ پریس کانفرنس اورکہا کہ ،پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ق، کا الحاق ہوچکا ہے، جس کے تحت ق لیگ پاکستان تحریک انصاف کو پورے ملک اور اسلام آباد میں ووٹ اور سپورٹ دیگی۔ انہوں نے کہاکہ ،عمران خان بطور وزیراعظم ،تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کرینگے۔
اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ہسپتال بنائیں گے نوجوانوں کے لئے روزگار سے متعلق قرارداد پاس کی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کےغلط فیصلوں اور اختیارات کے غلط استعمال کی وجہ سے اج ملک قرضوں کی دلدل پھنس چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر