پاکستا ن

سیاستدانوں کےبعد پنجاب پولیس نیب کی زد میں

Punjab police-News

سیاستدانوں کےبعد پنجاب پولیس نیب کی زد میں 

لاہور (ای پی نیوز) بیوروکریٹس، سیاستدانوں کےبعد پنجاب پولیس نیب کی زد میں آگئی پنجاب پولیس کے کرپٹ آفیسران کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں ،آئی جی پنجاب، کو نیب نےایک خط لکھا ہے جس میں ،سازوسامان، کی تفصیلات اور ملوث آفیسران کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔


نیب نے ،بلٹ پروف ،سردیوں کے جیکٹس کی خریداری کی چھان بین، ہیلمٹ ،ہتھ کڑیاں، چھتریوں ،اینٹی رائٹس فورس، کے سامان کی خریداری میں گھپلوں اور پولیس افسرںان کے کرپشن کے ذریعے ،ہاؤسنگ سوسائٹی، میں گرں اور بنگلے بنانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آئی جی پنجاب، آفس میں تعینات رجسٹرار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مبینہ کرپشن کے شواہد جمع کر لئے گئے ہیں ۔


یاد رہے کہ نیب متعدد بار، آئی جی پنجاب، کو ریکارڈ کی فراہمی کے متعلق مرسلے،بھیج چکی ہے ،لیکن پنجاب پولیس نے ابھی تک مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا ،نیب نے نئے آئی جی پنجاب کو مراسلات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر