اہم خبریں

پاکستانی عوام پر دوسری بار پٹرول بم گرا دیا گیا

Petrol-price-image-sbconlin1.com-bakistan-urdunews


پاکستانی عوام پر دوسری بار پٹرول بم گرا دیا گیا

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام پر دوسری بار پٹرول بم گرا دیا گیا پیٹرول کی قیمت میں سات روپے54 پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری عمل درآمدآج سے شروع، پیٹرول کی نئی قیمت99 روپے 50 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 119 روپے 31 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 70 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت ،80 روپے 91 پیسے ہوگئی ہے۔
نگران حکومت کا کہنا ہے کہ مالی حالات کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یکم جون کو اقتدارسنبھالتےہوئےنگران حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ملک بھر میں مصنوعات کی قیمتوں میں اضا نہیں کیا جائے، اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا عندیہ دیا تھا مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔
یاد رہے کے پچھلے دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوٹس بھی لیا تھا اور چیئرمین اوگرا، اورنیپرا، جواب بھی طلب کیا تھا، تاہم قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کرکےپاکستانی عوام پرمہنگائی کا بم گرادیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top