پاکستا ن

قرض معاف کروانے والوں سے پیسہ واپس لے کر ڈیم بنائیں گے چیف جسٹس آف پاکستان

Mian Saqib-Qarz wapsi


قرض معاف کروانے والوں سے پیسہ واپس لے کر ڈیم بنائیں گے چیف جسٹس آف پاکستان

 اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے،کہ قرض معافی سےریکورہونے والے پیسے سے ڈیم بنائے جائیں گے اور اس حوالے سے فوری طور پر ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے سپریم کورٹ میں،54 ارب روپے، قرض مافی سے متعلق کیس کی سماعت، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قرض معاف کرانے والوں کے لیےدوآپشن رکھے تھے پہلےآپشن میں تمام لوگ رقم کا 75 فیصد پیسہ واپس کرینگے اور ان سے ماراپ بھی وصول نہیں کیا جائے گا، دوسرا وہ جو رقم واپس نہیں کرنا چاہتے ان کے کیسز بینکنگ کورٹ کو بھجوائیں گے، 75فیصد واپس نہ کرنے والوں کے مقدمات کو بینکنگ کورٹ کوبھیج دیتے ہیں، بینکنگ کورٹ جانے والے کیسز میں مطلقہ افراد کی جائیدادیں کیس سےمنسلک کریں گے اور بینکنگ کورٹ کے فیصلے تک معاف کرائی گئی رقم عدالت میں جمع کروانی ہوگی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ،قرض واپس کرنے سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا، بینکوں والے تو پیسہ بھول چکے تھے چند کمپنیوں نے معاف کرائی گئی 75 فیصد رقم واپس دینے پر آمادگی ظاہر کی، گزشتہ چند دنوں میں اہم میٹنگز کیں ہیں قرض معافی کیس میں ریکور ہونے والے پیسے سے ڈیم بنائیں گے اور فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے عدالت نے فاروق ایچ نائیک سمیت تمام وکلا کو تحریری تجاویز جمع کروانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top