رحیم یار خان

اساتذہ کی کارکردگی جانچنےکےلیےسٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم

sbconline1-19


رحیم یار خان (آئی این پی )پنجاب بھرکے سکولوں میں دستیاب ،سہولتوں، حاضری اور اساتذہ کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایس ای ایس (سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم )تیار کیا ہے ۔
پنجاب بھر کے ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے، کہ مانیٹرنگ اینڈا ویلیوایشن اسسٹنٹ (ایم ای اے) کے ساتھ تعاون کریں ،ایم ای ایزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران تمام سکولوں میں جاکر اس سلسلے میں سہولتوں ،طالب علموں،اور اساتذہ کے بارے میں ہیڈ ٹیچرز سےملکر تمام معلومات اکٹھی کرکے ایس ای ایس سسٹم پر پہنچائیں ۔
اگر اس سلسلے میں کوئی مشکل پیش آئے تو اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جائے ۔ایم ای ایزکی طرف سے اکٹھی کی گئی معلومات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اگست اور ستمبر میں ہوگی ۔اس لئے اس سلسلہ میں اساتذہ طالب علموں اور سکولوں میں دی گئی سہولتوں کی درست معلومات دی جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top