پاکستا ن

ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کو پاگل کر دیا

sbconline1-8


ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کو پاگل کر دیا

 کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور اضافی ٹیکس سے متعلق کیس میں سیکریٹری پٹرولیم سیکریٹری وزارت توانائی چیئرمین ایف بی آر کو کل طلب کرلیا عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 6ماہ کے اکشنز اور قیمتوں کے تعین کے ریکارڈ بھی مانگ لیا۔


تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ڈپٹی ایم ڈی پی ایس اوکی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ،ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کو پاگل کر دیا ،کس بات کا ٹیکس ہے؟، سارا حساب دینا ہوگا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاعمل مشکوک لگتا ہے۔


چیف جسٹس نے استفسار کیا ایک کہ اس طریقہ کار کے تحت 62.8 روپے فی لیٹر کا تعین کیا گیا ؟ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او نے عدالت کو بتایا کہ مختلف ادارے 300ارب روپے کے نادہندہ ہیں، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کا اداروں سے، 300 ارب واپس کیوں نہیں لے رہے۔
 اس کا مطلب ہے آپ بینکوں سے قرض لے کر معاملات چلا رہے ہیں،یعقوب ستار نے انکشاف کیا کہ بینکوں سے، 95 ارب روپے، کاقرض لے رکھا ہے ہر سال 7 ارب روپے بینک کو سود کی مد میں جاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top